
اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی حج پروازپی کے ون فائیو ڈبل ون جمبو طیارے کو فنی خرابی کے باعث بینظیر ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
طیارے میں چار سو سے زائد عازمین حج سوار تھے۔ تاہم جہاز کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت بینظیر ایئر پورٹ پر اتار لیا اور کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
