
اسلام آباد میں پولیس نے ایوان صدر کی عقبی پہاڑی سے قاری شکیل گروپ کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگرد کو پہلے سے زیرحراست دہشتگرد علی نوازخٹک کی نشاہدی پر بری امام سے گرفتارکیا گیا۔ دہشتگرد پولیس کو بارہ کہو اور راول ڈیم بم دھماکوں میں مطلوب تھا۔
