
اسلام آباد گالف کلب میں موبی لنک کے زیراہتمام گالف ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین کے مقابلے میں نیٹ کیٹیگری میں سعدیہ افسر اور گراس مقابلے میں ایمی حسن نے کامیابی حاصل کی۔
مردوں کینیٹ مقابلیمیں میجر جنرل طاہر مسعوداورگراس مقابلہ ڈاکٹر حسن نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عرفان اکرم کا کہنا تھا صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موبی لنک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
