
اسلام آباد : ( جیو ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی وطن پہنچ گئے۔موسی گیلانی کیمکل کوٹہ کیس میں نامزد ہیں۔ وہ چند روز پہلے ہنی مون کے لئے ساتھ افریقا گئے تھے ، وزیر اعظم نے انھیں اپنا دورہ مختصر کر کے وطن پہنچنے اور مقدمے کا سامنا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ موسی گیلانی اسلام آباد ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں روانہ ہوگئے۔
