
اسٹاک مارکیٹ کی زبوں حالی کے باعث خیر باد کرتے ہوئے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے دو بروکرز نے ممبر شپ کارڈ فروخت کردیا ہے۔
زرائع کے مطابق بروکریج کمپنی ہم سیکیورٹیز اور ایکسچینج کے ممبر یونس پٹیل نے اپنا ممبرشپ کارڈ چار چار کروڑ میں فروخت کیا ہے سال دو ہزار آ ٹھ سے قبل ممبر شپ کارڈ کی قیمت چودہ کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی جس میں عالمی سطح پر معاشی گراوٹ کے بعد نمایاں کمی آئی ہے۔
