
زرمبادلہ کے ذخائر میں پانچ کروڑ نناوے لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اس کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر سترہ ارب نواسی کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائرکی مالیت چودہ ارب چوالیس کروڑ چھئیترلاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین ارب پینتالیس کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔
