
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران سولہ کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. اس اضافے کے بعد زرمبادلہ ذخائر اٹھارہ ارب چھ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت چودہ ارب ساٹھ کروڑ انتیس لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین ارب چھیالیس کروڑ دو لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔
