
اسپین فیشن ویک میں ٹھنڈے موسم میں گرم ملبوسات کی نمائش ہوئی، دنیا بھر کی طرح اسپین میں بھی فیشن ویک کا بخار چڑھا مگر اسپین اس انڈسٹری کو اپنی معاشی بدحالی سے بچانے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
فیشن شو میں ڈیزائنر نے انیس سو پچاسی کے دلکش ڈیزائنز کو جدید اندازمیں پیش کیا۔ ریمپ پر واک کرتے ماڈلز نے اسی کی دہائی کے فیشن کی یاد تازہ کردی۔ اسپین فیشن ویک پانچ فروری تک جاری رہے گا۔
