
ایساف فورسز کے ترجمان نے کہا ہے افغانستان میں چار فرانسیسی فوجیوں کے قتل میں طالبان کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
کابل میں پریس کانفرنس میں بریگیڈیئر جنرل کارسٹن جیکب سن نے کہا ہے کہ مجرم افغان نیشل آرمی کا رکن تھا۔ اس کے طالبان سے تعلق کی بات قبل از وقت ہے۔
دوسری طرف طالبان کا کہنا ہے افغان نیشل آرمی کا یہ جوان ان کا بھرتی کردہ تھا۔
