
افغانستان (جیوڈیسک) افغان صوبہ کنڑ میں ہونے والے خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ دو خود کش حملہ آوروں نے کنڑ کی صوبائی کونسل کے کمپانڈ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت کونسل کا اجلاس جاری تھا۔
کنڑ میں فوجی ترجمان نے میڈیا کو بتایا خودکش حملہ آوروں کا نشانہ فوجی کمانڈر تھے۔ اب تک کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
