
افغانستان کے شمال مغربی علاقے میں بم دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بم نصب کیا ہوا تھا۔ جیسے ہی پولیس کی گاڑی وہاں پہنچی تو دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک ہی خاندان کے نوافراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
