
جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات گئے فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ جس میں سوار اتحادی افواج کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نیٹو نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
