
کابل(جیوڈیسک)افغان ایئر فورس کی جانب سے تربیت یافتہ خواتین پائلٹس کو نظرانداز کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئر فورس کی دو خواتین پائلٹس لیفٹیننٹ سوریہ صالح اور لیفٹیننٹ معصومہ حسینی امریکہ سے 18 ماہ کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت مکمل کرنے کے بعد واپس آئی ہیں تاہم ایئر فورس حکام انہیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور انہیں ہیلی کاپٹر اڑانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ایک رپورٹ کے مطابق خواتین پائلٹس کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔
رپورٹ کے مطابق خواتین پائلٹس کو نظرانداز کرنا افغانستان کی اس پالیسی اور روایت کا حصہ ہے جس کے تحت خواتین کو حصول تعلیم اور ملازمت کے حوالے سے محدود رکھا گیا ہے۔
