
افغانستان کے صوبے ارزگان میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق بم کچرے میں چھپایا گیا تھا جس کے پھٹنے سے چھ بچو ں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ قریب کھلینے والے چار بچے زخمی ہو گئے۔
واقعہ ترین کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب نیٹو حکام نے جنوبی افغانستان میں مختلف حملوں میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
