
کنساس : (جیو ڈیسک) سولہ افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی رابرٹ بیلز کے وکیل کہتے ہیں اس کیس میں جان ہی نہیں۔ امریکی ریاست کنساس کے اڈے پر اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز سے ملاقات کے بعد وکیل دفاع جان ہینری براون نے میڈیا کو بتایا کہ جرم سرزد ہونے کے شواہد اور ثبوت بہت قلیل ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ واقعے کے فرانزک ثبوت ہیں اور نہ ہی میڈیکل ریکارڈ دستیاب ہے۔
