
لندن(جیوڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی نے لندن میں برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی۔شہزادہ چارلس سے ملاقات سے پہلے انھوں نے برطانوی شہزادہ ہیری کے ان الفاظ کو بھی معا ف کیا جس میں انھوں نے افغان جنگ کو ایک وڈیو گیم سے تشبیہ دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری ابھی جوان ہیں اور انھیں معاف کر دینا چاہئے۔
