
اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کار جنوری کے آخر میں ایران کا دورہ کریں گے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کے سفیر علی اصغر سلطانیہ کے مطابق معائنہ کاروں کا وفد انتیس سے اکتیس جنوری تک ایران کا دورہ کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ وفد کا دورہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے شفاف ہونے اور بین القوامی ایجنسی سے تعاون کا ثبوت ہیں۔
