
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلیک لسٹ طالبان کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کا طالبان کو سفر کرنے کی اجازت دینے کا مقصد امن اور مفاہمت کے لئے انہیں افغانستان سے باہر جانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں ایک سو بتیس افراد اور دو اداروں کے نام شامل ہیں۔ جنہیں سفر کی سہولت کو استعمال کرنے کیلئے کوائف، اپنی تعداد اور سفر کے آغاز سے اختتام تک کی معلومات سیکیورٹی کونسل کو جمع کرانا ہوں گی جبکہ سفر کی اجازت صرف نوماہ کے لئے ہو گی۔ سفارتی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے افغانستان میں امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔
