
اقوام متحدہ کے سینئر ایٹمی معائنہ کاروں کی ایک ٹیم جلد ایران کا دورہ کرے گی۔ بین القوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایک اہلکار کے مطابق ٹیم کے دورے کا مقصد ایران کواس کے ایٹمی پروگرام کے بارے می عالمی برادری کے تحفظات سے آگاہ کرنا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کو دورے کی دعوت ایران نے پچھلے ماہ دی تھی۔
