گجرات : الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے زیرانتظام ویژن پبلک سکول گجرات میں فری میڈیکل اورڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے ز یر انتظام ویژن پبلک سکول قادری کالونی گجرات میں فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ لگایا گیا جس مین ڈاکٹر مجتبٰی حیدرڈینٹل سرجن الخدمت ہسپتال گجرات اور ڈاکٹر شہزاد اسلم فیملی فزیشن الخدمت ہسپتال گجرات نے 220 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری میڈیکل ادویات بھی فراہم کی گیئں سکول کے بچوں کو دانتوں کی بیماریوں کے بارے میں بتایا گیا اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر ڈاکٹر ڈاکٹر مجتبٰی حیدرڈینٹل سرجن ،ڈاکٹر شہزاد اسلم فیملی فزیشن ،محمداشرف بٹ آپریشن تھیٹر انچارج الخدمت ہسپتال گجرات اور طاہر حسن موجود تھے ۔یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے زیرانتظام اگلا میڈیکل کیمپ دارِ ارقم سکول گجرات میں لگایا جائے گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
