
القاعدہ نے ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو ریلیز کردی ہے، جس میں اس نے کہا ہے کہ امریکا کی شکست جاری رہیگی. اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد یہ ایمن الظواہری کی چھٹی ویڈیو جاری کی گئی ہے جو تیرہ منٹ تیرہ سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ امریکا کو ہر میدان میں شکست ہوگی۔ عراق کے بعد افغانستان میں بھی امریکا کو شکست ہورہی ہے۔
