لاہور : حضرت سید معین الدین ابی غفار حسینی المعروف سید مٹھا سرکار کے 772 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات الحاج شیخ ظہور علی مونگلہ کی زیر صدارت دربار سید مٹھا بازار اندرون لوہاری گیٹ میں جاری ہیں۔ تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مزار پر چراغاں کیا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ حاجی مقصود احمد بٹ کے صاحبزادے حاجی شاہد مقصود بٹ، مجاہد بٹ نے لنگر تقسیم کیا اور مہمانوں میں چادریں تقسیم کیں۔ اس موقع پر الحاج بائو محمد حنیف، مجیب الرحمن شامی، میاں پرویز شفیع، حاجی بلال یٰسین، خواجہ ریاض محمود، حاجی میاں طارق اور چودھری محمد اقبال بھی موجود تھے۔ نذیر اعجاز فریدی (پاکپتن والے) نے محفل سماع میں قوالی پیش کی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
