Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امت ِمسلمہ کا نوحہ

July 15, 2012July 19, 2012 0 1 min read
walks in front of burning houses during fighting
burma
burma

یہ اپریل2012کی بات ہے،جنوبی ایشیا میں واقع زرخیز ترین سرزمین برما کی سب سے بڑی مسلم ریاست ارکان (ریکھائن)میں کسی بااثربدھ بھکشو کے ہاں دو لڑکیوں نے اسلام قبول کیا،ان کا یہ اقدام پورے گھرانے،پورے قبیلے اور برادری کے خلاف تھا،اسی وجہ سے ان دونوں کو مگھوں کی طرف سے ڈرایا،دھمکایا اور للکارا گیا،ان پر ان کی پوری کمیونٹی نے اسلام قبول کرنے پر ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا،لیکن یہ ٹس سے مس نہ ہوئیں،ایک بدھسٹ کے گھر میں انہی کی دو بیٹیوں کا اسلام قبول کرنا بڑا دل گردہ کاکام تھا،لیکن اب جب وہ دائرہ ٔ اسلام میں آچکیں تو اب اس سے سرتابی ان کے لیے ممکن نہ تھی۔

اس لیے انہوں نے روگردانی سے یکسر انکار کردیا،یہ انکاران وحشی نما مگھوںلیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا،یہ ان کی برادری کی ناک پہ حملہ تھا،پھران کا یہ عمل اسلام دشمن بدھسٹوں کو کیسے ہضم ہوسکتا تھا؟ان دونوں کا سوشل بائیکاٹ کیا گیا،انہیں پریشرائزڈ کیا گیا،ہراساں کرنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی ،لیکن ان کو مذہب پہ واپسی کے لیے کوئی بھی حربہ کارگر نہ گزرا ،ان کی ساری کوششیں لاحاصل رہیں،ان کے اند ہی اندرغصہ،نفرت اور تعصب کا لاوا پکتا رہا،بالآخراپنے تمام تر عناد کا بدلہ لینے کے لیے برما کے مسلم اکثریتی صوبہ ارکان میں غیرمسلم شرپسند عناصر نے ایک مضبوط پلاننگ کے تحت مسلم نسل کشی کا منصوبہ بنایا،سب سے پہلے وہاں کے انتہا پسندمگھوںنے ان دونوں لڑکیوں کو قتل کرواکے اس کا الزام مسلمانوں کے سر تھوپ دیا،اس کے بعد انہی نومسلم لڑکیوں کے ساتھ جبری زیادتی اور پھر قتل کی جھوٹی خبر کو بنیاد بناکر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا،اس سلسلے میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے،جس کے ذریعہ اشتعال انگیزی میں بے انتہا اضافہ ہوااور یوں مسلمانوں کے خلاف قتلِ عام کی راہ ہموار ہوئی۔

اس کی ابتدا 2جون2012کومسلمانوں کی ایک بس میں حملہ سے ہوئی،اس بس میں اکثر تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد سوار تھے،یہ بس برما کے دارالحکومت رنگون سے ارکان کے ضلع ”ٹائونگ گوک”کی طرف اپنے ایک تبلیغی سفر کے سلسلے میںرواں دواںتھی،ابھی اس بس نے ارکان (ریکھائن)کے شہر”ٹائونگ گوک”میں قدم رنجہ کیا ہی تھا کہ بودھ بلوائیوں نے بغدوں،تلواروں اور خنجروں کے ساتھ اس بس پہ حملہ کرکے تبلیغی جماعت سے وابستہ10 افراد کو انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کردیا،جبکہ 25سے زائد مسافروںکو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

جب انہیں انتہائی سیریس کنڈیشن میںہسپتال پہنچایا گیا تو انہیں ادویات کی عدم دستیابی کا کہہ کر علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا، مسافر بس میں حملہ سے قبل بدھ بھکشوئوں کے ایک گروپ نے پولیس اسٹیشن کے سامنے لڑکیوں کے قتل کے خلاف احتجاج کا ڈرامہ رچاکرتھانہ کا گھیرائوبھی کررکھا تھا،تاکہ پولیس جائے وقوعہ تک نہ پہنچ سکے،اس کے بعد پولیس نے اس واقعہ کی رپورٹ درج کرلی تھی تاہم اب تک کسی بھی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا،اس کے بعد جمعہ کے دن 8جون کو مسلمانوں نے احتجاجا اپنی دکانیں بند رکھیں اور اس دن شہدأ کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا،لیکن اسی دن جب ارکان کے مسلمان جمعہ کی عبادات کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ شرپسند مگھوں نے نمازیوں پہ دھاوا بول دیا،جس میں کئی مسلمانوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔

muslim girls
muslim girls

اس طرح منظم انداز میں حالیہ فسادات نے جنم لیا،یہ سلسلہ اب تک جاری ہے بلکہ اس میں زور و شور کے ساتھ مزید اضافہ ہوگیا ہے،اب جو کچھ وہاں ہورہا ہے،وہ سب کچھ حکومت کی نگرانی بلکہ ایما ٔپر ہورہا ہے، 3جون کو برپا ہونے والے ان حادثات کے بہانے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے مسلمانوں کو گھروں میں محبوس رکھا گیا۔

ایمرجنسی لگاکر سرچ آپریشن کیا گیا،اس دوران مگھوں کو علاج معالجہ اور اشیأ خورد ونوش بآسانی دستیاب جبکہ مسلمان جسمِ خاکی اور روح کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے بھی خوراک و علاج کی سہولتوںاور پانی کی بوند تک کو ترس گئے،جس کی وجہ سے پہلے سے ہی جان بہ لب افرادایڑیاں رگڑ رگڑکراپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے،غذائی بحران کو جنم دینے کے لیے مسلمانوں کو ہر قسم کی کاشت سے روک دیا گیا،جوروستم کی اس داستان کو عالمی میڈیا سے دور رکھنے کے لیے موبائل فون استعمال کرنے پہ10سال قید اور25لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،جبکہ یہ امتیازی سلوک صر ف مسلمانوں کے ساتھ ہی روا رکھا گیا،اس کے برعکس مگھوں کو اس کی کھلی چھوٹ رہی،ابتدائی 10سے15دنوں میں مختلف علاقوں کے 20ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

نمازِ جمعہ کی تقاریرسمیت مسلمانوں کے ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی،برمی فوج نے مسلم مَردوں کو مشاورت کے بہانے بلواکر عقوبت خانوں میںپھنکوادئیے،اب تک پانچ ہزار سے زائداعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمان نوجوان لاپتہ ہیں،جن گھروں سے مَردوں کو اٹھوایاگیا،انہی گھروں میں گھس کر انہوں نے وحشیانہ انداز میں خواتین کے ساتھ زیادتی بھی کی،مقیدمسلمانوں کے ساتھ بھی عجیب و غریب ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں،پیاس کی شدت سے پانی کو ترسنے والوں کو پیشاب پلایا جاتا ہے،گرفتا ر نوجوانوں کو چھڑانے کے لیے حکومت کی طرف سے فی کس 60سے70لاکھ بھتہ مانگا جارہا ہے،بعض علاقوں میں مسلمانوں کی پوری پوری بستیاںبھی نذرِ آتش کردی گئیں،ائمہ مساجد اور علماء کرام کو ہراساں کیاگیا،مساجد اور مدارس شہید کیے گئے،مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا،ان کی دکانوں کو لوٹ لیا گیا،ان سے ان کے گھریلو سازوسامان بھی چھین لیے گئے،مسلمان طلبہ و طالبات کو اسکولز اور تعلیمی اداروں میں جانے سے روک دیا گیا،ان کی زمینیں غصب کرلیں،ذرائع ابلاغ کو بھی ان کی کوریج سے روکاگیا۔

تاحال وہاں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے ،جمہوریت کی خاطر جہدِ مسلسل پر نوبل پرائزڈبرما کی اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی بھی انہیں فسادی قرار دے کراپنے وطن سے جلاوطن کروانا چاہتی ہے،حالانکہ یہ وہی سوچی ہے،جو تقریبا ربع صدی بعد مسلمانوں ہی کے ووٹ سے دوبارہ اپنی شناخت بناپائی ہے،اس کے علاوہ اب تک حکومتی سرپرستی میں مسلمانوں کی نسل کشی کا عمل جار ی ہے ، عالمی میڈیا میں برما کی غیرمسلم حکومت نے جواطلاعات فراہم کیں ،ان میں ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلم ٹیرارسٹ ارکان میں علیحدگی پسند تحریکوں کو ہوا دینے کے لیے فسادات کا سہارالے رہے ہیں،پہلے تو یہ ایشو میڈیا کی تیزترین نگاہ سے اوجھل رہا،اب جب بات آن ائیر ہوئی تو وہ بھی90 ڈگری برعکس!برما میں مسلمانوں پہ ہونے مظالم کی یہ کہانی آج کی داستان نہیں !بلکہ 60سال کے عرصہ میں یہاں کے مسلمان پانچ بڑے خونی فسادات سے نبرد آزما ہوئے،اس دھرتی پہ آئے روز مسلمانوں اور وہاں کی دیگر غیر مسلم طاقتوںکے درمیان چھوٹے موٹے حادثات تو رونما ہوتے ہی رہتے ہیں،لیکن پانچ بڑے فسادات میں اب تک تین لاکھ سے زائد مسلمان تہہ تیغ کیے گئے جبکہ 15لاکھ افراد بے آسرا ہوئے۔

Muslim
Muslim

دوسری جنگِ عظیم کے دوران1941میں ارکان کے ضلع اکیاب میں بدھسٹوں نے ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی،پھر اسی تنظیم کے تحت مگھوں نے 26مارچ1942کو ارکان میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کا قتل ِ عام شروع کیا،یہ دہشت گردی تین مہینے تک جاری رہی،اس دوران مارچ 1942سے جون1942تک ڈیڑھ لاکھ مسلمان شہید جبکہ پانچ لاکھ مسلمان بے آسرا ہوئے،دوسری بار 1950میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری ہوئی،اس میں بھی ہزاروں مسلمان لقمہ ٔ اجل بنے،یہ وہ زمانہ تھا،جب جنوبی ایشیا میں پاکستان کے نام پر ایک نئی اسلامی ریاست وجود میں آچکی تھی،یہ ملک اس وقت مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز بن کرابھررہا تھا،چنانچہ جہاں دنیا بھر سے مسلمان اس پاک سرزمین کی طرف ہجرت کرنا شروع ہوئے وہیں ارکان کے بے بس مظلوم مسلمانوں نے اپنے مغرب میں واقع جناح کے مشرقی پاکستان کی طرف رختِ سفر باندھا۔

تیسری دفعہ1978میں برما کی غیرمسلم فوجی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف خونی آپریشن کیا،جس کے نتیجہ میں انہوں نے ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور پانچ لاکھ سے زائد باشندوں کواپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرکے بھوٹان،نیپال اور بھارت سے انہی بدھسٹوں کا آباد کرایا،1991میں چوتھی دفعہ یہاں فسادات پھوٹ پڑے،اس کے سبب بھی ہزاروں مسلمان ان ظالم مگھوں کے ظلم و ستم کے ہاتھوں چل بسنے والے اپنے آبائواجداد کے پاس چل دئیے،اسی وحشیانہ بربریت کے نتیجہ میں ساڑھے تین لاکھ برمی مسلمانوں کو اپنے دیس کو الوداع کہنا پڑا،اب کی بار جلاوطن کیے جانے والے مسلمانوں نے اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کو” جناح کا پاکستان” سمجھ کر ہجرت کی،لیکن چونکہ اب وہ مجیب کا ”شوناربنگلہ”بن چکا تھا،اس لیے یہ مجبور،بے بس اور معتوب مسلمان آج بھی بنگلہ دیش کے ساحلی شہر ٹیکناف اور کاکس بازا ر کے ریفیوجی کیمپس میں ننگ دھڑنگ،بھوک وپیاس اور انتہائی کسمپرسی کے عالم میں زیست کے بے رحم ایام بِتا رہے ہیں،انہیں اب یہ مظلوم مسلمان بنگلہ دیش کی ہندو نواز حکومت کے زیرِ عتاب ہیں،اس کے بعد اب حالیہ فسادات ہیں،جن میں اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 30ہزار سے زائد مسلمانوں کوقتل کیا گیا۔

سینکڑوں بچوں کو اغوا کیا گیا،نوجوانوں کو غائب کرکے زنداں خانہ میں ڈالاگیا،عورتوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی،زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں،دو ائمہ کرام کو بے رحمی کے ساتھ ذبح کیا گیا، اب تو ان راسخ العقیدہ مسلمانوں کو مرتد بنانے کی سازش بھی ہورہی ہے،ارکان میں90فیصد مسلمان جبکہ 10فیصد دیگر مذاہب کے پیروکار بستے ہیں، اس صوبہ میں مسلمانوں کی اکثریت ہونے کے باوجود مسلمان پِس رہے ہیں،سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ قتلِ عام بے نقاب ہونے کے بعدنیویارک سے برسلز، اسٹاک ہوم سے فرینکفرٹ اورکوالالمپور سے جکارتہ تک برما کی بدھسٹ حکومت ،اقوامِ متحدہ اورعالمی طاقتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہوا،کراچی میں اظہارِ یکجہتی ریلیزنکالی گئیں۔

Protest
Protest

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دردمند مسلمانوں نے دھرنا دیا لیکن اب تک مقامی ہو یا عالمی،ہر میڈیا گروپ نے اس کو بلیک آوٹ کیا ہواہے،ستم بالائے ستم کسی بھی اسلامی ملک کی منسٹری آف فارن افئیرزکی طرف سے کوئی رقعہ تک جاری نہیں ہوا،حالانکہ برما کی حکومت ہر اعتبار سے انتہائی کمزور ہے،اگر چند اسلامی ممالک کی طرف سے مسلمانوں پر اس ظلم و بربریت پر تشویش کا اظہار بھی کیا جاتا تو یہ حکومت مسلمانوں کی نسل کشی سے باز آجاتی ، کیوں کہ حالیہ انتخابات کے بعد سے وہاں جمہوری ارتقاء کا عمل شروع ہوچکا ہے،مگر مسلم حکمرانوں کو اس کی فرصت کہاں ؟یہ تو المیہ ہے ہی کہ سارا عالمِ اسلام آج زیرِ عتاب ہے لیکن اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی یہ مجرمانہ خاموشی ہی تو امتِ مسلمہ کا سب سے بڑا نوحہ ہے۔تحریر : محمد زاہر نورالبشر

zahir.1991@yahoo.com

walks in front of burning houses during fighting
walks in front of burning houses during fighting
Share this:
Tags:
killed people برما مسلمان نسل کشی
Fazlur Rahman
Previous Post حکومت کو نیٹو سپلائی بحال کرنے کا اختیار حاصل نہیں،فضل الرحمن
Next Post سپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں ملا: فیصل کنڈی
Faisal Kundi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close