
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد امریکا کا نیویارک ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافر طیارے کے لینڈنگ گئیر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
طیارے میں موجود اکہتر مسافروں کو ایمرجنسی راستے کے ذریعے باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ طیارہ اٹلانٹا سے نیو یارک جا رہا تھا۔
