
افغان طالبان نے ملاعمرکی جانب سے امریکا صدر کو کوئی بھی خط لکھے جانے کی تردید کردی ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے میڈیا کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی سے متعلق ملا عمر نے امریکا کو خط لکھے جانے کی اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ان الزامات کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ایسی خبروں کا مقصد افغان گروپوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔
