
امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچانا شروع کر دی، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ سپرسٹارم سینڈی کی تباہ کاریوں سے ابھی امریکی پوری طرح سنبھلے بھی نہیں تھے کہ اس سال کے پہلے برفانی طوفان نے لوگوں کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا۔
طوفان سے ریاست اوہایو میں برف کی موٹی تہہ بچھ گئی اورمتعدد علاقوں میں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔ طوفانی ہواں کی رفتار تقریبا سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ سردی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
