Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم

September 16, 2011 0 1 min read
Najeem Shah
Najeem Shah
Najeem Shah

دنیا کو عالمی گائوں میں بدلنے والی حیران کن انسانی ایجاد انٹرنیٹ کو آئے چار دہائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔ 29اکتوبر 1969ء کو وجود میں آنے والی اس ایجاد نے انتہائی مختصر سے عرصے میں صرف ایک بٹن کی کِلک پر دُنیا کو ایک عالمی گائوں میں بدل دیا ہے۔ انٹرنیٹ کی ایجاد اصل میں انٹیلی جنس مقاصد کیلئے کی گئی تھی لیکن بعد میں اس کا استعمال معلومات کے حصول، پیغامات کی ترسیل، ڈیٹا اور دیگر مقاصد کے لئے بھی ہونے لگا۔ اس حیران کن ایجاد نے پوری دنیا کو ایک کُوزے میں بند کر دیا ہے اور آج انسانی زندگی کی ترقی کیلئے اِسے ایک اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات بھی طے شدہ ہے کہ امریکا اور اسرائیل انٹرنیٹ کے ذریعے مخالفین کے بارے میں معلومات اور لوگوں کے ذہنوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے فیس بُک سب سے بڑا ہتھیار ہے جسے اگر جاسوسی کا عالمی نیٹ ورک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔
فیس بُک کے بارے میں ہونے والے کئی چشم کُشا انکشافات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی عرب ممالک اور دیگر اسرائیل دشمن ممالک کے صارفین پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کیلئے فیس بُک کو اُن کی سرگرمیوں اور سوچ و فکر کے تجزیئے کیلئے استعمال کرتی ہے۔فیس بُک اور اس طرح کے دیگر سوشل نیٹ ورکس پر صارفین کی معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں اورپھر انہیں جاسوسی کے لئے ہدف بنایا جاتا ہے۔ نائن الیون واقعات کے بعد امریکا نے جس طرح مسلمان ممالک پر جنگ مسلط کر رکھی ہے اس کے اثرات امریکا کے خلاف شدید نفرت کی صورت میں رونما ہو رہے ہیں۔ امریکا اپنے خلاف اس نفرت کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے جہاں کئی دوسرے محاذوں پر برسرپیکار ہے وہیں انٹرنیٹ پر بھی ڈیجیٹل آئوٹ ریچ (ڈاٹ) نام سے ایک سائبر کمانڈو ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جسے یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ براہ راست کنٹرول کرتا ہے۔ یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سنہ دو ہزار چھ میں یہ ٹیم تیار کی تھی ۔ ابتدائی طور پر یہ ٹیم تین افراد پر مشتمل تھی جو عربی زبان کے ماہر تصور کیئے جاتے تھے جبکہ بعد میں فارسی اور اردو کو بھی اس میں شامل کر دیا گیا۔ اب تینوں زبانوں کے ماہرین کی تعداد دس بتائی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ گوگل اور دیگر سرچ انجنز کے ذریعے عربی، فارسی اور اردو کے مقبول بلاگز، ڈسکشن فورمز اور ویب سائٹس پر امریکا مخالف پوسٹ ہونے والے مواد کا بھرپور دفاع کرے۔ یہ لوگ امریکا مخالف مواد کا باریک بینی سے جائزہ لے کر نہ صرف جواب دیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ لوگوں کے دل و دماغ جیتنے کی کوششوں پر بھی مامور ہیں۔ اس ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اُن کا مقصد امریکا کی خارجہ پالیسی کے لئے حمایت حاصل کرنا نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر موجود قیاس آرائیوں اور افواہوں سے ہٹ کر مختلف موضوعات پر امریکی حکومت کا مؤقف پہنچانا ہے لیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں اسے بہت سے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈیجیٹل آئوٹ ریچ (ڈاٹ) کی ٹیم پر جو الزامات عام ہیں ان کے مطابق یہ لوگ مختلف فورمز، بلاگز اور سائٹس پر ممکنہ ”دشمنوں” کی تلاش میں رہتے ہیں اوران تک امریکی قانونی اداروں کی رسائی ممکن بنانے کی کوششوں کا حصہ بنتے ہیں۔ امریکی جاسوس ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر گھسا پھٹا مواد پوسٹ کرنے کے الزامات بھی عائد کیئے جاتے ہیں۔اس کی وجہ شاید یہ محسوس ہوتی ہے کہ ٹیم کے ارکان محدود ہیں اور ہر ایک پوسٹ پر تحقیق اور اس کا مدلل جواب دینے سے قاصر ہیں۔ حیران کُن امر یہ ہے کہ یہ ٹیم انگریزی کے علاوہ جن تین زبانوں میں معلومات فراہم کرتی ہے وہ مسلمانوں کی زبانیں ہیں اور یہ صرف اسی موضوع پر بحث کرتے ہیں جو اسرائیل فلسطین تنازعہ، عراق، افغانستان، گوانتاناموبے اور دہشت گردی جیسے موضوعات کے تحت آتے ہیں۔ اردو اور فارسی میں معلومات کا تبادلہ ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے جبکہ عربی زبان کی ٹیم بے پناہ مقبول ہو چکی ہے۔ اگر آپ کسی بھی مقبول سوشل نیٹ ورک، بلاگ یا ڈسکشن فورم میں امریکا کے خلاف کوئی تحریر لکھیں گے تو امریکی محکمہ خارجہ کے تحت قائم اس ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کے ارکان فوری اس کا جواب دینگے۔ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم اپنی پالیسی وضع کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ہم مختلف فورمز اور بلاگز پر خود سے کسی موضوع پر بحث کا آغاز نہیں کرتے بلکہ پہلے سے جاری بحث میں شامل ہو کر لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہیں لیکن اس کے برعکس یہ لوگ انٹرنیٹ پر ایسا مواد خود سے بھی پوسٹ کر رہے ہیں جن میں کسی نہ کسی طرح مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار موجود ہو ۔ عرب ممالک کے سائبر میڈیا کے بعد ایرانی اور پاکستانی زبانوں کے میڈیا پر یہ ٹیم امریکا کے لئے راہیں ہموار کرتی نظر آتی ہے لیکن اس کے باوجود اسے الزامات کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ لوگ جس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں وہ یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور امریکی حکومت کے سرکاری مؤقف کی بنیاد پر ہوتا ہے اور بعض اوقات ان کے گھسے پھٹے تبصروں سے یہی لگتا ہے کہ جو امریکا سرکار کہتا ہے وہی حق اور سچ ہے۔ انٹرنیٹ پر اس ٹیم نے اپنی شناخت یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نام سے کروائی ہوئی ہے اور ان کی وجہ سے آن لائن سائبر جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف فورمز، بلاگز اور ویب سائٹس پر یہ افراد اپنی موجودگی کے دو ہی مقاصد بیان کرتے ہیں۔ ایک مقصد مختلف ایشوز کے حوالے سے امریکی حکومت کا نقطہ نظر اور پالیسی بیان کرنا شامل ہے اور اس کے ساتھ مختلف موضوعات پر عربی، فارسی اور اردو زبان کے لوگوں کے جذبات، ان کی رائے اور تحفظات بھی جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے منسلک امریکی اہلکاروں سے اپنی ملاقاتوں میں اُنہیںنہ صرف اِن جذبات اور آراء سے آگاہ کرنا ہوتا ہے بلکہ اپنی ہفتہ وار رپورٹس، میٹنگز اور مختلف تھنک ٹینکس کے سیمینارز اور کانفرنسز میں بھی اُجاگر کرنا ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس ٹیم پر امریکی جاسوس ہونے کا الزام بھی چسپاں ہو چکا ہے۔ اردو زبان کے بلاگز، ویب سائٹس اور فورمز پر امریکی مؤقف کا دفاع کرنے کے لئے ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کی طرف سے فواد نامی شخص کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جو انٹرنیٹ کی دنیا میں امریکا مخالف مواد کا توڑ کرنے میں کوشاں رہتے ہیں لیکن یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ امریکا کے حق میں پوسٹ ہونے والے تبصروں کے بعد پاکستانی سائبر شاہین اُن کے ساتھ اُلجھتے رہتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ شاید یہی ہے کہ اُن پر امریکی تنخواہ دار اور یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ٹھپہ لگا ہوا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ اور امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار گنواتے رہتے ہیں۔بعض اوقات اپنے غیر مدلل اور گھسے پھٹے تبصروں کی وجہ سے بھی وہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کے ارکان کا سائبر سپیس میں انتہا پسندی کے خلاف امریکی جنگ کی اعانت کرنا، مشرق وسطیٰ اور ایشیاء بھر کے بلاگ لکھنے والوں کے ساتھ ٹیم کا چہچہانا دیکھ کر یہی تاثر اُبھرتا ہے کہ ان لوگوں کا مقصد صرف اور صرف غیر مقبول امریکی پالیسیوں کا دفاع کرنا ہے۔ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ کی ٹیم براہ راست یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہے لیکن پاکستانی بلاگز، ویب سائٹس اور فورمز پر اُن کا پاکستانی سا ئبر شاہینوں سے ٹکرائو رہتا ہے ۔خوش آئند بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کے ساتھ پاکستانیوں کے تبصرے پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ انتہائی محب وطن ہیں اور دلائل کے ساتھ نہ صرف مخالف کو چِت کرنے کا فن جانتے ہیں بلکہ بھرپور طریقے سے ملک اور اسلام کا بھی دفاع کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کے پیچھے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی صورت میں ایک ادارہ موجود ہے لیکن پاکستانی سائبر شاہین اپنی ذات میں ایک ادارہ ہیں۔ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم پر امریکی جاسوس ہونے کے الزامات ہیں لیکن پاکستانی سائبر شاہین اپنی ذات میں نہ صرف خفیہ ایجنسی بلکہ پاکستان سائبر آرمی کا کردار بھی بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں اور یہ بات بھی ہر کوئی جانتا ہے کہ اس وقت افواجِ پاکستان، آئی ایس آئی اور عوام ہی ہیں جو ملک کا بھرپور دفاع کئے ہوئے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک پاکستان میں فوج، آئی ایس آئی جیسے ادارے موجود ہیں اور اُنہیں عوام کا تعاون حاصل ہے تو کوئی بھی طاقت اپنی ناپاک چالوں میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔
امریکا اور چین کے ساتھ پاکستان کے باقاعدہ تعلقات کا آغاز انیس سو پچاس کی دہائی میں شروع ہوا۔ اس طرح دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں۔ آج اگر پاکستان کے ساتھ امریکا اور چین کے تعلقات کا موازنہ کیا جائے تو امریکا کی بے وفائیاں بے شمار ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جبکہ چین کی وفائیں بے شمار ہیں۔اس کی وجہ شاید یہی ہے جو قرآن کہہ رہا ہے کہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہو سکتے بلکہ دشمن ہیں۔ اور ویسے بھی سیانے کہتے ہیں کہ امریکا مسلمانوں کے جس فعل کی مخالفت کرے تو اُسے عین مسلمانوں اور اسلام کے حق میں سمجھیں اور جس کے حق میں بیان دے سمجھ لیں کہ وہ مسلمانوں اور اسلام کے حق میں نہیں ہے۔ سفارتی تعلقات شروع ہونے سے آج تک امریکا کی پاکستان کیساتھ ہونے والی بے وفائیاں لکھنا شروع کر دی جائیں تو پھر یہ تحریر ایک کتاب کی شکل اختیار کر جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا آج پاکستانی عوام کی نظر میں ایک غیر قابل اعتبار دوست نما دشمن بن چکا ہے۔ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ (ڈاٹ) کی ٹیم کے حوصلوں کی داد دینی چاہئے کہ وہ جذبات کو پس پشت ڈال کر نہ صرف اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھا رہی ہے بلکہ امریکا کے ساتھ اپنی مکمل وفاداری کا ثبوت بھی پیش کر رہی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ مبارکباد کے مستحق آن لائن بلاگز، ویب سائٹس اور فورمز کے وہ منتظمین ہیں جنہوںنے اپنے ہاں اس طرح کی ڈسکشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی۔ سوال و جواب کرنے والوں کی معلومات اور بیان کردہ حقائق سے پڑھنے والے صارفین کو ایک ہی واقعے کے دو مختلف پہلو نظر میں آ جاتے ہیں اور ان کے پاس جب دو مختلف قطبی نقطہ نظر آ جاتے ہیں تو فیصلہ جو کہ یکطرفہ دلائل کی وجہ سے شاید صحیح نہ ہو مقابلے میں زیادہ سودمند ہوتا ہے۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو اس وقت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے اورڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کے محدود ارکان کی طرف سے ان کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں کیونکہ یہ لوگ نہ صرف اپنی ذات میں ایک ادارہ ہیں بلکہ امریکی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اگر امریکن اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرح ان کے پیچھے بھی کوئی ادارہ موجود ہوتا تو پھر ایک عالمی سائبر جنگ شروع ہونے کا اندیشہ تھا اور پھر جس طرح عراق اور افغانستان سے امریکا بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے انٹرنیٹ کی دنیا سے بھی بھاگنے پر مجبور ہو جاتا۔ انٹرنیٹ پر آئوٹ ریچ ٹیم اور پاکستانیوں کے خیالات اور نظریات میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔اس میں بھی شک نہیں کہ انٹرنیٹ پر بہت سا مواد حقائق کی بجائے قیاس پر مبنی ہوتا ہے لیکن آئوٹ ریچ ٹیم کی طرف سے بعض اوقات جس طرح کے تبصرے ہوتے ہیں اس سے یہی تاثر اُبھرتا ہے کہ یہ لوگ بھرپور طریقے سے امریکی پروپیگنڈہ کے ذریعے مخالفین کے ذہنوں تک رسائی حاصل کرکے اپنے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم جب یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ٹھپہ لگا کر آتی ہے تو بعض اوقات عوامی تعصب اُن کے سچ کو بھی جھوٹ ہی سمجھتا ہے اور یہ کوئی بے جا تعصب نہیں بلکہ اس کے پیچھے ہمارے داخلی معاملات میں ان کی ضرورت سے زیادہ اَڑی ہوئی ٹانگیں ہیں۔ انٹرنیٹ پر صرف امریکا ہی نہیں بلکہ اسرائیل کی جانب سے بھی اپنے خلاف مواد کا جواب دینے کے لئے ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم بنائی گئی ہے۔
اس وقت پاکستان میں بھی مختلف دینی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ڈیجیٹل آئوٹ ریچ ٹیم کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جو کہ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے ایسے مواد کا جواب دے سکے جو ملک خداداد پاکستان، اس کی افواج، خفیہ ایجنسیوں اور اسلام کے خلاف ہو۔
تحریر  : نجیم شاہ

Share this:
Tags:
america internet Najeem Shah network انٹرنیٹ پیغامات فیس بُک
JSQM strike
Previous Post بشیر قریشی کی گرفتاری پر سندھ میں جسقم کی تین روزہ ہڑتال
Next Post سیلاب کے باعث وزیراعظم نے دورہ امریکہ منسوخ کر دیا
gilani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close