
روس(جیوڈیسک)امریکی شہری اب روسی بچوں کو گود نہیں لے سکیں گے، روس کے صدر نے مسودہ قانون پر دستخط کر دیئے۔
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ایک مسودہ قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت امریکیوں پر روس کے یتیم بچوں کوگود لینے سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ روس نے یہ قانون امریکا کے “میگنٹسکی ایکٹ” کے رد عمل میں وضع کیا ہے جس میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے مورد الزام افسران کو بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔
دو ہزار گیارہ میں عالمی سطح پر روس سے تعلق رکھنے والے چونتیس سو بچے گود لئے گئے جس میں تقریبا ایک تہائی امریکا گئے تھے۔
