
میکسیکو : (جیو ڈیسک) امریکہ کی مخلتف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سب سے شدید زلزلہ ریاست میکسیکو میں آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے کے باعث عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف کے مارے سڑکوں پر نکل آئے۔ شمال مغربی ساحلی ریاست اوریگان میں پانچ اعشاریہ نو کی شدت کا زلزلہ آیا جبکہ کیلی فورنیا میں بھی پانچ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
