
امریکی سی آئی اے کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، اینانی مس گروپ خفیہ ایجنسی کی ویب سائٹ بند کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اینانی مس گروپ نے سی آئی اے کی ویب سائٹ کا رابطہ باہر کی دنیا سے منقطع کر دیا۔ جس کے بعد ویب سائٹ کھل ہی نہیں رہی۔
اس سے پہلے اسی گروپ نے امریکی محکمہ دفاع، ایف بی آئی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی ویب سائٹوں کا بھی ہیک کیا تھا۔
