
امریکا (جیوڈیسک) ستاون فیصد امریکی عوام ہیلری کلنٹن کو ملک کا اگلا صدر دیکھنا چاہتے ہیں، امریکی اخبار کے سروے کے مطابق چھیاسٹھ فیصد خواتین اور بیالیس فیصد مرد دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، ہیلری کلنٹن نے صدارتی الیکشن لڑنے کے منصوبے کی تردید کی ہے تاہم پارٹی میں ان کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
