
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان میں مزید قیام کا فیصلہ افغان حکومت نہیں عوام کریں گے۔
امریکہ سے واپسی پر کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ دوہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کا فیصلہ لویہ جرگہ میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی انخلا کے بعد معمولی تعداد میں امریکی فوج افغانستان میں رہے گی۔
