
واشنگٹن(جیوڈیسک) بن غازی حملہ رپورٹ کے بعد ڈپلومیٹک سیکیورٹی چیف مستعفی ہو گئے ۔تین افسروں کوعہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ 11 ستمبر کو لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر ہونیوالے حملے کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد امریکی ڈپلومیٹک سکیورٹی چیف ایرک بوزویل مستعفی ہو گئے ہیں اور تین مزید افسروں کو بھی فرائض چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہیں انتظامی تعطیلات پر بھیج دیا گیا۔ بن غازی حملہ رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس اداروں پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
