کراچی: مجلس تحفظ شعائر اسلام کے سربراہ اور شاہ ہمدان انٹرنیشنل کے چیئر مین سید عظمت شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات اور امن و سلامتی کا حصول صرف نبی کریم ۖ کے دامن رحمت میں وابستگی میں ہے۔
اس مسلمہ حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ نبی کریمۖ کی بعثت سے قبل ہر طرف قتل و غارت کا بازار گرم تھا انسانیت کی تمام حدیں عبور کر دی گئی تھیں انسان خون کا پیاسا تھاعلاقہ عرب جہنم کا منظر پیش کر رہا تھا نبی کریم ۖ کی بعثت نے وہ معجزہ کیا کہ جسے تاریخ آج بھی سنہری حروف سے لکھتی ہے آپ ۖ کی تعلیمات مبارکہ نے دشمنوں کو دوستوں میں بدل دیا ایک دوسرے کے خون کے پیاسے آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔
اللہ تعالیٰ نے سورہ آل عمران میں کی آیت نمبر103میں اس نعمت کو یاد کرنے اور یاد رکھنے اور اس کی روشنی میں امن و سلامتی سے بہرہ مند ہو نے کی طرف رہنمائی فرمائی اور یاد رکھو جب تم آپس میںدشمن تھے بس تم اُس کی نعمت سے بھائی بھائی بن گئے اور تم جہنم کی آگ کے گڑے کے کنارے کھڑے تھے بس اُس نے تمھیں اس نعمت کے زریعے اُس میں گرنے سے بچا لیا۔
علامہ محمود آلوسی نے تفسیر روح المعانی میں حضرت ابن عباس نے یہ بیان فرمائی کہ محمد ۖکے زریعے نعمت سے، مُراد حضور اکرمۖ ہیں حضور ۖنے حجةالوداع کے موقع پر مکہ مکرمہ زوالجہ اور یوم عرفہ سے تشبیہ دیکر مومن کی حرمت اور عزت کو اجاگر فرمایا آپ ۖکا ارشاد ہے کہ مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ سلامت رہے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں نہ وہ دوسرے بھائی پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی وہ کسی کے ظلم و ستم کر نے پر اپنے مسلمان بھائی کو بے یار و مددگار چھوڑتا ہے نبی رحمتۖ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر آج بھی ہر قسم کی دہشتگردی انتہاء پسندی خون ریزی و فساد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے قرآن کریم میں اللہ جل جلالہ ہوارشاد فرماتے ہیں کہ کہ اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ارشاد ربانی کو سامنے رکھتے ہو ئے ہم اپنی زندگیوں کو نبی کریم ۖکی تعلیمات کے مطابق گزار کر امن و سلامتی کو اپنا اور ملک خداداد پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
