
صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
بلاول ہائوس کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ جس میں رحمان ملک نے صدر کو امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے رحمان ملک کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کا قیام پہلی ترجیح ہے۔
