
بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے جمعرات کو اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ گیارہ فروری کو ان کی سرجری کی جائے گی۔
انہتر سالہ امیتابھ نے یہ واضح طور پر تو نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری ہے لیکن انہوں نے بلاگ میں کہا میرا پیٹ ایک جنگ کا میدان رہا ہے اور اسے یہ بھی جھیلنا پڑے گا۔
