
ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے کہ انتخابات آئندہ سال مارچ میں ہوں گے۔ کے پی ٹی کی تین برتھوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر لڑے گی۔ بابر غوری نے کہا کہ پورٹ اینڈ شپنگ میں بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
