
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر آئین کے مطابق بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ملک بحرانوں کا شکار ہوجائے گا۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیر پگارا چھوٹے بھائی ہیں ان سے ملنے ضرور جاں گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری جو باتیں کر رہے ہیں ان کی اپنی رائے ہے۔
