گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران لاری اڈا گجرات کے چیئرمین ثناء اللہ گجرآف بھروال سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رفیق قادری ، وائس چیئرمین چوہدری ناصر وڑائچ ، صدر سید شوکت علی شاہ ، نائب صدور محب اللہ خان ، شہباز گجر ، تبسم شاہ ، گلاب خان ، نجیب الرحمن بٹ ، فنانس سیکرٹری دلاور خان اور دیگر ممبران نے پورے پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر اپنے اپنے سخت احتجاجی بیان میں کہا کہ جوحکمران بھی آئے مہنگائی ، بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر ے ، رینٹل پاور کی کرپشن کو بے نقاب کون کرئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص نے بار بار اس عوام سے جھوٹ بولنا ہے اس نے اس عوام پر کیا حکومت کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے پرویز اشرف کا انتخاب پورے پاکستانی عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کریم ہمارے ملک پاکستان پر ملک کی استحکام کیلئے اچھے حکمران آئیں اور اس ملک میں اللہ اور اس کے رسول ۖ کے بتائے ہوئے احکامات نافذ کریں اور اس ملک پاکستان خصوصی طور پر پنجاب میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ ، لوٹ مار ، مہنگائی ، آئے دن تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرنے پر کنٹرول کریں اور اس عوام کو مکمل سکون دیں تا کہ ان کے منہ سے اچھی دعائیں نکلیں ۔
