گجرات: کالرہ کلاں اور کالر خاصہ کے سینکڑوں افراد نے تحصیل آفیسر ٹی ایم اے گکھڑ منڈی انصر چیمہ پر پولیس کے مبینہ تشدد اور انہیں تھانہ لاری اڈا میں حبس بے جارکھنے کے خلاف گزشتہ روز گجرات پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاری اڈا پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر پولیس کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ، مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ لاری اڈا پولیس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں فی الفور معطل کیا جائے ، بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے کچہری چوک اور جیل چوک میں بھی احتجاج کیا ، قبل ازیں مظاہرین نے ڈی پی او آفس کے سامنے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ، مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ کالرہ خاصہ اور کالرہ کلاں میں اشتہاری مجرمان دندناتے پھر تے ہیں ، اور پولیس انہیں گرفتار نہیں کرتی جبکہ پولیس کے رنگروٹوں نے علاقہ کے شریف شہریوں کو تنگ کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ، حکام بالا اس پولیس گردی کا نوٹس لیں اور شہریوں کو پولیس گردی سے محفوظ کریں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
