Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انقلاب کی آرزو

January 19, 2013 0 1 min read
Tariq Butt
Qadri Inqilab
Qadri Inqilab

اگر ہم تاریخ کے اوراق کا بنظرِ عمیق مطالعہ کریں تو یہ بات اظہر من الشمس نظر آتی ہے کہ ہر انقلاب کی زندگی بڑی ہی محدود اور مختصر ہوا کرتی ہے لیکن اس کے اثرات بڑے دور رس اور اس کا پیغام بڑا آفاقی ہوتا ہے۔ ہوتا یہ کہ کسی بھی معاشرے میں جب ظلم و ستم اور جبرو ناانصافی اپنی انتہائوں کو چھونے لگتی ہے تو انسانیت کے درد سے لبریز کسی خاص جماعت یا افراد کا کوئی ایک گروہ ایک مخصوص سوچ کے سا تھ معاشرے کے اندر بدلائو اور تبدیلی کے عمل کے آغاز کا اعلان کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اس گروہ کو بے پناہ صعوبتوں اور مشکلات سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے لیکن اس گروہ کا عزمِ مصمم اتنا قوی اور یقین اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہدف کو حاصل کئے بغیر دم نہیں لیتا۔

اس طرح کے سر فروش اور سر پھرے انسان آپ کو ہر معاشرے ، ہر سوسائٹی اور ہر ملک میں ملیں گئے۔ تاریخ دراصل انہی انسانوں کی جدو جہد ، جرآتوں اور قربانیاں کا دوسرا نام ہوتا ہے۔ تاریخِ انسانی میں اگر یہ سر پھرے لوگ اپنی سر فروشی کا مظاہرہ نہ کرتے تو انسانیت آج بھی پابہ زنجیر ہوتی اور غلامی کا طوق اپنے گلے میں سجائے بیٹھی ہوتی۔ یہ سر پھرے افراد تاریخِ انسانی میں ایسے نقوشِ پا چھوڑ جاتے ہیں جنھیں مٹانا اور نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ امر بڑا باعثِ دلچسپی ہے کہ ان کی جدو جہد کا تعلق کسی خاص مذہب ، عبادات اور رسومات سے نہیں ہو تا بلکہ یہ جدو جہد مکمل طور پر انسانیت کی سر بلندی، اس کی تکریم اس کی آزادی ، اس کی حریت اور اس کے تقدس کی خاطر ہو تی ہے اور خوشبو کی طرح پوری کائنات کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

Tyrannical
Tyrannical

اس راہ پر چلنے والے افراد سے چاہے وہ کسی بھی ملک کے باسی ہوں ،کرہِ ارض کا ہر انسان محبت کرتا ہے کیونکہ ان کی جدوجہد ذاتی تشہیر ، اقتدار اور مفادات کی خاطر نہیں ہوتی بلکہ اس کا واحد مقصد انسانیت کو جبر و استبداد کی زنجیروں سے رہائی دلانا اور عدل و انصاف کو یقینی بنانا مقصود ہوتا ہے۔ وہ جس ناممکن کا م کو سر انجام دینے کا بیڑہ اٹھاتے ہیں اسے پایہِ تکمیل تک پہنچا کر دم لیتے ہیں کیونکہ ان کے اندر تبدیلی کا جذبہ اور شعلہ اتنا توانا اور قوی ہوتا ہے کہ اسے بجھانا اور مٹانا کسی بھی قوت کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔ انسانیت کا المیہ یہ ہے کہ حر یتِ فکر کا علم بلند کرنے والے ان افراد کی رحلت و رخصتی کے بعد ان کی پیش کردہ سوچ پر ضعف اور اضملال کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور ان کی انقلاب آفریں سوچ کی روح کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو اس انقلاب کو برپا کرنی والی ہستیوں کے ساتھی، دوست، رفیق ،ہمدرد اور دست و بازو ہوتے ہیں آہستہ آہستہ اس دھرتی سے رختِ سفر باندھ کر دوسرے جہاں کی جانب کوچ کر جاتے ہیں۔ ان کی رحلت سے انقلا ب کی گونج ، شور ، ٹنٹنا اور اثر پذیری مدھم ہو جاتی ہے۔

انقلاب سے ان کی کمٹمنٹ جس درجے اور معیار پر ہوتی ہے اسے بعد میں آنے والے انسانوں میں تلاش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انھوں نے انقلاب کی شمعیں جس طرح اپنے لہو سے روش کی ہو تی ہیں اور اس کے لئے جس طرح کڑے امتحانوں سے گزرتے ہیں بعد میں آنے والے اس سے محروم ہوتے ہیں۔ انقلاب کی خا طر ان کی اٹھائی گئی صعوبتوں ،مشکلات اور تکالیف کا تقاضہ ہوتا ہے کہ وہ اس فکر پر ہر صورت پہرہ دیں اور اسے پروان چڑھائیں جس کی خاطر انھوں نے ناقابلِ برداشت جبر کو سہا ہوتا ہے۔ انقلاب جسے انھوں نے اپنے خونِ جگر سے برپا کیا ہوتا ہے ، ہر نقشِ کہن کو مٹایا ہوتا ہے اور ہر شہ کو الٹ دیا ہوتا ہے ان کے لئے زندگی کی سب سے عزیز ترین شہ ہوتی ہے اور اس کی حفاظت اور بقا کے لئے وہ اپنی قیمتی ترین متاع کو بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ ان کا برپا کیا ہوا انقلاب ہی ان کی زندگی ہوتا ہے لہذا اس سے رو گردانی ان کی موت ہوتی ہے اور وہ روگردانی اور تاریخ کے ہاتھوں مرنے سے اپنی پیش کردہ فکر اور مقصد کی خاطر مر جانے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کا یہی جذبہ انقلاب کو زندہ رکھنے میں ممدو معاون ہوتا ہے۔

مقصد سے سرِ مو انحراف نہ کرنا اور انقلاب کے علم کو کسی بھی حالت میں سر نگوں نہ ہونے دینا ان کی پہلی اور آخری ترجیح ہو تی ہے اور اس پر وہ کسی بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوتے۔ انقلاب سے ان کی کھلی کمٹمنٹ انقلاب کو زندہ بھی رکھتی ہے اور اسے آنے والی نسلوں کے حوا لے بھی کرتی ہے۔ یہ الگ بات کے آنے والی نسلیں ان کے پیش کردہ انقلاب کی روح کو استحسان کی نظر سے تو ضرور دیکھتی ہے لیکن اس پر اس طرح عمل پیرا نہیں ہوتی جس طرح انقلاب کا ہر اول ہوا کرتا ہے۔ اگر ہم اسلام کے برپا کردہ انقلاب کے ابتدائی ایام کا جائزہ لیں تو ہمیں یہ حقیقت بالکل بے نقاب نظر آتی ہے کہ ایک خاص مدت گزر جانے کے بعد اسلام کے اس پیغام کو جو مجبور و مہقور اور محروم و محکوم طبقوں کے لئے حیاتِ نو کا پیغام لایا تھا اسی کے نام پرملوکیت کا تخت سجا لیا گیا۔ کیا اسلامی انقلاب کا مقصد ملوکیت اور شہنشائیت کو تحفظ دینا تھا یا اس کا مقصد انسانیت کو ہر قسم کے جبر سے محفوظ رکھنا تھا۔

Old Makkah
Old Makkah

سچ تو یہ ہے کہ یہ اسلام کے پیغام کی آفاقیت ہی تھی جس نے آقا و غلام کے فرق کو مٹا کر بلالِ حبشی کو موذنِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعزاز سے نوازا تھا۔ مساوتِ محمدی کی روح نے عظمتِ انسانیت کیلئے مدارج کا ایک ایسا نیا تعین متعارف کروایا تھا جس میں معیارِ عزت و تکریم انسانی اوصاف کو بنایا گیا تھا اور جسے تقوی کا نام دیا گیا تھا۔ ایک ایسی راہ تھی جس پر خدا کے مقرر کردہ مستقل اقدار کے پیمانوں کو چراغِ راہ بنانے میں انسانیت کا شرف بھی تھا اور اس کا حسن بھی تھا۔ اس راہ میں عزت و وقار کے کیلئے محلات کی نہیں بلکہ عظمتِ کردار کی ضرورت تھی اور کردار کی اسی قوت نے پوری دنیا کو ان صحرا نشین بدووں کے سامنے سر نگوں کر دیا تھا۔ سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے بعد مسجدِ نبوی کے اسی حجرے میں قیام پذیر رہے جو فتح مکہ سے قبل ان کے زیرِ استعمال تھا۔ فتح مکہ کی عظیم الشان کامیابی نے ان کی روزمرہ زندگی کے معمولات کو متاثر نہیں کیا تھا اور ان کے معیارِ زندگی میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کی تھی۔

اسلام کا استغنائی رنگ ان کی شخصیت پر اسی طرح غا لب تھا جیسے فتح مکہ سے قبل تھا اور یہی حال ان کی تیار کردہ جماعت کے افراد کا تھا۔ تاریخ کے اوراق بہت سے سنہری واقعات سے بھرے پڑے ہیں لیکن میں صرف ایک واقعہ لکھنے پر اکتفا کروں گا۔ امیرا لمومنیں حضرت فاروقِ اعظم ا سلامی اندازِ حکمرانی کا جیتا جاگتا پیکر تھے جن کی تعریف و تخسین میں تاریخ کے اوراق بھرے پڑے ہیں ۔ ان کا قانون و انصا ف سے بھر پور دور تاریخِ عالم کا ایسا درخشاں باب ہے جس پر انسانیت بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔ ایران کے صوبے اور تسترد کا گورنر ہرمزان قید کر کے مدینہ منورہ لایا گیا تواس نے پو چھا کہ شہنشاہ عمر کا محل کہاں ہے۔ اس سے کہا گیا کہ ہمارے ہاں امیرالمومنیں کا کوئی محل نہیں ہوتا وہ ہماری طرح کی زندگی گزارتا ہے۔ حضرت انس بن مالک اور حضرت احنف بن قیس اسے مسجدِ نبوی لے گئے۔ ہرمزان نے دیبا کی زرکاب پوشاک زیبِ تن کر رکھی تھی ، موتیوں اور جواہرات سے مرصع تاج سر پر رکھا ہوا تھا۔

خالص سونے کا عصائے شاہی جس میں موتی اور یاقوت جٹرے ہوئے تھے ہاتھ میں تھامے ہوئے تھا۔ اس کی نگاہیں مسجدِ نبوی میں شہنشاہ عمر کو تلاش کر رہی تھیں۔ اس نے دیکھا کہ مسجد میں کچھ لوگ چپکے چپکے باتیں کر رہے ہیں اور ایک طرف ایک شخص چغہ سرہانے رکھے سو رہا ہے۔ ہر مزان نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ شہنشاہِ وقت کہاں ہیں؟ انھوں نے اس سونے والے شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جو محوِ استراحت ہے وہی عمر ہیں تو ہرمزان کی حیرانگی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ وہ یہ باور کرنے کیلئے تیارہی نہیں تھا کہ عرب و عجم کا شہنشاہ یوں فرش پر محوِ استراحت ہو سکتا ہے کیونکہ اس نے ایرانی شہنشاہ ہوں کے جس طرح کے عالی شان محلات اور ٹھاٹھ بھاٹھ دیکھے ہوئے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی اس شہنشاہ میں نظر نہیں آرہا تھا۔

Hazrat Farooq e Azam
Hazrat Farooq e Azam

ہر مزان نے اس طرح کا روح پرور اور دلکش منظر اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا لہذا اسے یقین نہیں ہو رہا تھا کہ کوئی شہنشاہ اس طرح کا بھی ہو سکتا ہے جو کھلی فضا میں ایک عام سے فرش پر بے خطر سو رہا ہو لیکن اس بات کا یقین دلانے کے بعد کہ وہی شہنشاہ عمر ہیں اس کی حالت غیر ہو گئی۔ ہر مزان پر امیر المومنیں حضرت فاروقِ اعظم کی شخصیت کی ایسی ہیبت طاری ہو جاتی ہے کہ خوف سے اس کی ٹانگیں کا نپنے لگتی ہیں۔ وہ بے ساختہ پکار اٹھتا ہے کہ اس شخص کو پیغمبر ہونا چائیے اور اگر یہ پیغمبر نہیں ہے تو اس کا عمل ضرور پیغمبروں کا سا ہے۔
جس سے جگرِ لالہ میں ٹھنڈک ہو وہ شبنم۔۔دریا ؤں کے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کے مومن۔۔۔۔قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن (ڈا کٹر علامہ محمد اقبال)
ایک خا ص مدت کے بعد انسان سازی کا یہ آفاقی پیغام اپنی پٹری سے اتر گیا ۔ وہ کون سے عوامل تھے جھنوں نے خدا کے اس زندہ و پائیندہ پیغام کو پھر کبھی اس پٹری پر چڑھنے نہیں دیا تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں۔ اہلِ علم حلقے اس سے بخونی آگاہ ہیں لہذ ا سے یہاں دھر انے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ایسا ہوا تھا او یہ ہمارے اموی اور عباسی حکمران تھے تھے جنھوں نے ایسا کیا تھا۔

ایسا کرنے کے پیچھے ذااتی مفادات کا حصول تھا اور انھیں مختلف قسم کے لبادے اوڑھا کر حا صل کیا گیا تھا۔ چودہ سو سالوں سے ہم سب نعرہ زنی کر تے جا رہے ہیں لیکن اس روح کو جو اسلام کے ابتدائی ایام میں اسلام کی قوت تھی ناپید ہو چکی ہے۔ ذاتی مفادات میں ٹکرائو اور باہمی محاصمت نے اسلام کے پیغام کو اتنا شدید نقصان پہنچایا ہے کہ ایک وقت میں دنیا کی سب سے بڑی سلطنت دوسروں کی محکوم و باجگزار بن کر رہ گئی ہے اور دنیا کے معاملات میں اسے کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی۔

اس کا سبب فقط یہی ہے کہ ہم نے خدا کی دکھائی گئی سیدھی اہ کی بجائے ذاتی مفادات کی راہ کو زیادہ عزیز اور من پسند بنا لیا ہے۔ انقلاب صرف نعروں کی حد تک با قی رہ گیا ہے ۔اس کی عملی تعبیر سے ہمیں کوئی سرو کار نہیں ہے۔ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری آجکل ایک دفعہ پھر انقلاب کے نعرے بلند کر رکھے ہیں لیکن خالی نعروں سے تو انقلاب رونما نہیں ہوا کرتا اس کے لئے خونِ جگر دینا پڑتا ہے۔ کیا ہم واقعی اس انقلاب پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں یا محض دل لگی کے لئے یہ سب کچھ جاری و ساری ہے۔

تحریر : طارق حسین بٹ

Tariq Butt
Tariq Butt
Share this:
Tags:
gang History révolution Society انقلاب تاریخ گروہ لبریز معاشرے
Robert Pattinson kristen Stewart
Previous Post ہالی ووڈ میں اداکاروں کی کامیاب جوڑی کی ڈور
Next Post بیوروکریسی
Amjad Qureshi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close