
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار اٹھاسی روپے کی سطح عبور کر گیا ہےمنی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت خرید اٹھاسی روپے دو پیسے اور قیمت فروخت اٹھاسی روپے دس پیسے رہی۔
ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپیہ دبا میں ہے اور اس کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔
