
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرستاسی روپے پینتالیس پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹڑبینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ستاسی روپے چالیس پیسے سے بڑھ کرستاسی روپے پینتالیس پیسے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپے پر دبا میں اضافہ ہواہے۔
