
آچے : (جیو ڈیسک) انڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے بعد بحرِ ہند کے ممالک میں جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
سونامی کی وارننگ ریکٹر سکیل پر آٹھ اعشاریہ سات اور آٹھ اعشاریہ تین کے دو زلزلوں کے بعد جاری کی گئی تھی۔ دوسرا زلزلہ پہلے زلزلے کے چند گھنٹے بعد آیا اور اس کی شدت بھی آٹھ اعشاریہ تین تھی۔
