
ایف بی آر(جیوڈیسک)فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ دس اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے میں دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں نے اب انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کرائے وہ اب دس اکتوبر تک گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں۔
