
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ انگلش ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہئے وہ اس وقت دنیا کی نمبرون ٹیم ہے۔ محمد الیاس نے بتایا کہ ان فٹ محمد طلحہ دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔ وہاب ریاض اور اعزاز چیمہ کی موجودگی میں محمد طلحہ کا متبادل بھیجنے کی ضرورت نہیں۔
