
اوباما انتظامیہ ڈرون حملوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے، ارکان کانگرس
امریکہ(جیوڈیسک)امریکی کانگرس میں ڈرون حملوں سے متعلق ووٹنگ آج ہوگی، ارکان کانگرس کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں پر ڈرون حملے آئین کی خلاف ورزی ہے، اوباما انتظامیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
امریکی کانگرس کی جوڈیشل کمیٹی اوباما انتظامیہ سے ڈرون حملوں کے بارے میں وضاحت طلب کرنے کیلئے آج قرارداد پیش کر سکتی ہے۔ قرارداد منظور ہونے پر اوباما انتظامیہ کو ڈرون حملوں کی خفیہ معلومات کانگرس کو بتانا ہوں گی۔ کئی ممالک میں امریکی ڈرون حملوں میں مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ امریکی بھی مارے گئے ہیں۔
اوباما انتظامیہ کا موقف ہے کہ شدت پسند امریکی شہریوں پرڈرون حملے قانونی ہیں جبکہ ارکان کانگرس کا کہنا ہے امریکی شہریوں پر براہ راست حملے آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اوباما انتظامیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ مختلف مقامات پر تین سو ڈرون حملے کر چکی ہے جن میں ایک ہزار بے گناہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
