
گھانا (جیوڈیسک) گھانا میں ایک گلوکار نے امریکی صدر اوباما کے لئے گانا گایا تو اس کی تقدیر ہی بدل گئی۔غریب افریقی ملک کے غریب گلوکار ابوبکر احمد نے یہ گانا دوہزار آٹھ میں کمپوز کیا تھا۔ اوباما کی تعریف پرمبنی گانا “بلیک راسٹا” انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہوا۔ اس گانے کی بدولت ابوبکر نے مختصر وقت میں عالمی شہرت حاصل کر لی ہے۔
یہی نہیں بلکہ گانے کی بھرپور فروخت سے اب اس کا شمار امیرگلوکاروں میں ہونے لگا ہے۔ ابوبکرکا کہنا ہے براک اوباما جمہوریت کے چیمپئن اور ان کے آئیڈیل ہیں۔ اوباما کو افریقی پس منظر کی بنا پرگھانا سمیت افریقی ملکوں میں بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
