
کراچی: (مشتاق احمد)حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظرامام نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پزیر محنت کش نوجوانوں اور خصوصا کھیل کود میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے اس اسٹیڈیم کی تعمیر سے اورنگی ٹاؤن کے اسپورٹس لورز کو بہترین اور معیاری سہولیات میسر آسکیں گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی قمر شیخ اور میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ اورنگی زون میںزیر تعمیر اسٹیڈیم کے کام کا معائینہ کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن جیسی گنجان آبادی میں بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم کی تعمیر ایک مشکل مرحلہ تھا مگریہاں کے نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے انڈوراور آؤٹ ڈورگیمز کی سہولیات سے آراستہ اسٹیڈیم کی تعمیرنا گزیرتھی اسٹیڈیم کی تعمیر میں کئی طرح کے مسائل بھی تھے مگر امید ہیکہ کہ ہم سب کی باہمی کوششوں سے ان مسائل پر قابو پا لیا جائے گا اورانشاء اللہ بہت جلد یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کود کے بہترین مواقع میسر آئینگے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم نہ صرف نوجوان نسل کو بہترین کھیل کود کی سہولیات فراہم کریں گے بلکہ ہر علاقے میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ تعمیرو ترقی کا عمل بھی حکمت عملی سے جاری ہے اسموقع پر ایڈمنسٹریٹر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی نوجوانوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پارکس اور پلے گراؤنڈ ز کی تعمیر ومرمت پر خصوصی توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے جبکہ نوتعمیر شدہ پارکس اور پلے گراؤنڈ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جارہے ہیں اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ہمراہ موجود تھے
