
اورکزئی ایجنسی کے علاقے کھادی زئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سات شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اورکزئی ایجنسی کے کئی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بھاری توپ خانوں سے گولہ باری کے نتیجے میں سات شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
